0
Sunday 11 Nov 2018 00:02

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت، 3 افراد گرفتار

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیشرفت، 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے مولانا سمیع الحق قتل کیس میں جیوفینسنگ کی مدد سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جے یو آئی کے مرحوم سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو جیوفینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش کی سربراہی ایس ایس پی آپریشنز امیر عبداللہ نیازی اور تفتیش ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون میں (کے سفاری ون) کے اندر نامعلوم افراد نے چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کر دیا تھا اور ان کے قتل کی  تحقیقات پولیس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 760420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش