QR CodeQR Code

ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی

13 Nov 2018 11:38

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو، جو عدالت پاکستان کے وزیراعظم کو سزا دے سکتی ہے وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی کو اسکے مسلک کیوجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کی عزت اُچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیار صرف معزز عدالتوں کو ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ کے سرکردہ افراد کی جبری گمشدگی پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی  نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمیں سوائے اللہ ربّ العزت کے کسی کا بھی خوف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جبری گمشدگی کیخلاف بات کرتے ہیں تو ہم پاکستانی آئین کے تقدس اور احترام کی بات کرتے ہیں، اگر ہم میں سے کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو لاؤ ہمیں عدالتوں میں پیش کرو، جو عدالت پاکستان کے وزیراعظم کو سزا دے سکتی ہے، وہ جرم ثابت ہونے پر ہمیں بھی سزا دے سکتی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی کو اس کے مسلک کی وجہ سے لاپتہ کرنا عدالتوں کی عزت اُچھالنے کے مترادف ہے، سزا دینے کا اختیار صرف معزز عدالتوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے اور اگر ان کیخلاف کوئی کیس ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، ادارے ماورائے قانون اقدامات سے باز رہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 760887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/760887/ملت-جعفریہ-کو-دیوار-سے-لگانے-کی-کوشش-کامیاب-نہیں-ہونے-دینگے-ناصر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org