QR CodeQR Code

زہر خورانی سے بچوں کی ہلاکت، سندھ حکومت بلاآخر متحرک ہو ہی گئی

13 Nov 2018 22:37

صوبائی حکومت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے اور اتھارٹی کی کاروائیوں پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں سہراب سرکی، سنجے پروانی اور گنہور خان اسرار شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت بالاآخر متحرک ہو ہی گئی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے 3 ارکان اسمبلی کو نامزد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے اور اتھارٹی کی کاروائیوں پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں سہراب سرکی، سنجے پروانی اور گنہور خان اسرار شامل ہیں۔ کمیٹی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے متعلق سوالات اور بہتری کیلئے کام کرے گی۔ سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سنجے پروانی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، چاہتے ہیں مستقبل میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتیں نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 761014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761014/زہر-خورانی-سے-بچوں-کی-ہلاکت-سندھ-حکومت-بلاآخر-متحرک-ہو-ہی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org