QR CodeQR Code

ماضی میں جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہوگا، وزیراعلٰی پنجاب

14 Nov 2018 16:53

ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی زین قریشی سے ملاقات کے دوران عثمان بُزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے، یہاں کی پسماندگی ختم کریں گے اور ترقی کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب کی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے بارے بات چیت کی، اس موقع پر عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، یہاں کے وسائل اور پراجیکٹس کو اپر پنجاب میں منتقل کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے، یہاں کی پسماندگی ختم کریں گے اور ترقی کا رخ جنوبی پجاب کی طرف موڑیں گے۔ یہاں کے لوگوں کا حق دے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا بہت جلد جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے وزیراعلٰی کو ملتان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔


خبر کا کوڈ: 761191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761191/ماضی-میں-جنوبی-پنجاب-کو-پسماندہ-رکھا-گیا-اب-ایسا-نہیں-ہوگا-وزیراعل-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org