QR CodeQR Code

آسیہ بی بی کا کیس عدالت میں ہے اور وہ پاکستان میں ہی ہے، شاہ محمود قریشی

14 Nov 2018 17:40

وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین سمیت پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی گئی اور پاک بھارت مذاکرات اور کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اورمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین سمیت پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی اور پاک بھارت مذاکرات اور کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔
 


خبر کا کوڈ: 761205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761205/آسیہ-بی-کا-کیس-عدالت-میں-ہے-اور-وہ-پاکستان-ہی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org