QR CodeQR Code

وزیراعظم منگل سے ملائشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے, ترجمان دفتر خارجہ

15 Nov 2018 21:00

ترجمان نے کہاکہ مئی 2018ء میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا اور وزیراعظم عمران خان کا بھی ملائیشیا کا پہلا دورہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے، ایک اعلٰی سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم عمران خان منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ مئی 2018ء میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا اور وزیراعظم عمران خان کا بھی ملائیشیا کا پہلا دورہ ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 761451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761451/وزیراعظم-منگل-سے-ملائشیا-کا-2-روزہ-سرکاری-دورہ-کریں-گے-ترجمان-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org