0
Thursday 15 Nov 2018 21:00

وزیراعظم منگل سے ملائشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے, ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم منگل سے ملائشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے, ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے، ایک اعلٰی سطح کا وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم عمران خان منگل سے ملائیشیا کا دو روزہ سرکار ی دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ مئی 2018ء میں ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی رہنما کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا اور وزیراعظم عمران خان کا بھی ملائیشیا کا پہلا دورہ ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 761451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش