QR CodeQR Code

چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین نہ بنانے پر ڈٹ گئے

16 Nov 2018 15:02

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو چیئرمین نہیں بناسکتے، شہباز شریف کو چیئرمین بنانے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے گا۔ وزیر اعظم نے نیب کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دئیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے شہباز شریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو چیئرمین نہیں بناسکتے، شہباز شریف کو چیئرمین بنانے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے گا۔ وزیر اعظم نے نیب کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دئیے۔ عمران خان مزید کہا کہ نیب چھوٹے چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا ہے، کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، نیب کو چھوٹے مقدمات کے بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنا چاہئے، احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 761533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761533/چیئرمین-پی-اے-سی-کا-معاملہ-وزیراعظم-شہباز-شریف-کو-نہ-بنانے-پر-ڈٹ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org