0
Friday 16 Nov 2018 15:02

چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین نہ بنانے پر ڈٹ گئے

چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین نہ بنانے پر ڈٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا ہے شہباز شریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو چیئرمین نہیں بناسکتے، شہباز شریف کو چیئرمین بنانے سے دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے گا۔ وزیر اعظم نے نیب کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دئیے۔ عمران خان مزید کہا کہ نیب چھوٹے چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا ہے، کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، نیب کو چھوٹے مقدمات کے بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنا چاہئے، احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 761533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش