QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنیکا فیصلہ

16 Nov 2018 15:10

مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ملکی قیادت سنبھالنے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ملک کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسیوں کو تشکیل دینے کے ساتھ ان کے حل کیلئے عملی اقدام کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 761537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761537/تحریک-انصاف-کا-ملک-گیر-سطح-پر-عوامی-رابطہ-مہم-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org