0
Friday 16 Nov 2018 15:10

تحریک انصاف کا ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کا ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ملکی قیادت سنبھالنے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد ملک گیر سطح پر ’’عوامی رابطہ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں عوامی اجتماعات اور کھلی کچہریاں شامل ہوں گی، اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں و پالیسیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس عوامی رابطہ مہم کے انعقاد کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ملک کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت پالیسیوں کو تشکیل دینے کے ساتھ ان کے حل کیلئے عملی اقدام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش