QR CodeQR Code

بھارتی فوجیوں کی کاروائی میں 4 خواتین سمیت 20 بے گناہ کشمیری شہید

2 Jun 2011 00:09

اسلام ٹائمز:کشمیر میڈیا سروس کے اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو ئے، جبکہ 74کشمیریوں کو جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے گرفتار کیا گیا


سری نگر:اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کاروائیوں کے دوران مئی میں چار خواتین سمیت 20 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو ئے، جبکہ 74کشمیریوں کو جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے اس عرصے میں تلاشی اور محاصروں کے دوران مارٹر شیلنگ سے 12 رہائشی مکانات تباہ کئے جبکہ 2 افراد لاپتہ اور 3 خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 76157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76157/بھارتی-فوجیوں-کی-کاروائی-میں-4-خواتین-سمیت-20-بے-گناہ-کشمیری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org