0
Thursday 2 Jun 2011 00:09

بھارتی فوجیوں کی کاروائی میں 4 خواتین سمیت 20 بے گناہ کشمیری شہید

بھارتی فوجیوں کی کاروائی میں 4 خواتین سمیت 20 بے گناہ کشمیری شہید
سری نگر:اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کاروائیوں کے دوران مئی میں چار خواتین سمیت 20 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو ئے، جبکہ 74کشمیریوں کو جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے اس عرصے میں تلاشی اور محاصروں کے دوران مارٹر شیلنگ سے 12 رہائشی مکانات تباہ کئے جبکہ 2 افراد لاپتہ اور 3 خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 76157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش