QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے سوئی نادرن کو گیس کی اضافی قیمت کی وصولی سے روک دیا

16 Nov 2018 21:58

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ اوگرا نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور گیس کے بل میں 143 فیصد اضافہ کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بل میں نئی اضافی رقم کی وصولی سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت، اوگرا اور گیس کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ اوگرا نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور گیس کے بل میں 143 فیصد اضافہ کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا جب کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ نے نہیں بلکہ ای سی سی نے کیا۔ عدالت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بڑھائی گئی قیمتیں بلوں میں شامل کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت، اوگرا سمیت گیس کمپنی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 761610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761610/پشاور-ہائیکورٹ-نے-سوئی-نادرن-کو-گیس-کی-اضافی-قیمت-وصولی-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org