QR CodeQR Code

یمن میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تباہ کن قحط کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

17 Nov 2018 09:18

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آ سکتا ہے، جس پر قابو پانا آسان نہیں ہو گا، جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوں گے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 761652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761652/یمن-میں-جنگ-بندی-نہ-ہوئی-تباہ-کن-قحط-کا-خدشہ-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org