0
Saturday 17 Nov 2018 09:18

یمن میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تباہ کن قحط کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

یمن میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تباہ کن قحط کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آ سکتا ہے، جس پر قابو پانا آسان نہیں ہو گا، جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوں گے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 761652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش