QR CodeQR Code

کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائیں گے، وسیم اختر

17 Nov 2018 16:03

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کررہے ہیں، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے، تجاوزات کے لئے نہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔


اسلام تائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کررہے ہیں، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے، تجاوزات کے لئے نہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ماڈل کے طور پر صدر کو صاف کرنے کا کہا، اب کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار بڑھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 761769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761769/کراچی-میں-تجاوزات-کے-خلاف-کارروائی-کا-دائرہ-کار-بڑھائیں-گے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org