QR CodeQR Code

نوشہرہ، چلتی ٹرین کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں 17 سالہ لڑکا جاں بحق

19 Nov 2018 19:49

پولیس کے مطابق سیلفی لیتے ہوئے عادل اپنا توازن قائم نہ رکھ سکھا اور ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، متوفی عادل کے والد رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے تھے اسلئے کیس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں 17 سالہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ عادل شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نظام پور سے خیر آباد آیا تھا، جہاں اسے چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی کا شوق چڑ آیا جو اس کیلئے مہلک ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق سیلفی لیتے ہوئے عادل اپنا توازن قائم نہ رکھ سکھا اور ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی عادل کے والد رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے تھے اس لئے کیس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سیلفی کا جنون نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک وباء کی طرح پھیلا ہے جس میں اب تک درجنوں جوان لڑکے لڑکیاں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762180/نوشہرہ-چلتی-ٹرین-کیساتھ-سیلفی-لینے-کی-کوشش-میں-17-سالہ-لڑکا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org