0
Monday 19 Nov 2018 19:49

نوشہرہ، چلتی ٹرین کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں 17 سالہ لڑکا جاں بحق

نوشہرہ، چلتی ٹرین کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں 17 سالہ لڑکا جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں 17 سالہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ عادل شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نظام پور سے خیر آباد آیا تھا، جہاں اسے چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی کا شوق چڑ آیا جو اس کیلئے مہلک ثابت ہوا۔ پولیس کے مطابق سیلفی لیتے ہوئے عادل اپنا توازن قائم نہ رکھ سکھا اور ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی عادل کے والد رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے تھے اس لئے کیس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سیلفی کا جنون نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک وباء کی طرح پھیلا ہے جس میں اب تک درجنوں جوان لڑکے لڑکیاں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش