QR CodeQR Code

یوٹرن لینے کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کو تبدیل کرنا ہے، علی محمد

20 Nov 2018 01:09

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا میں امن لانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، بلوچستان کے ایشو پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ناک کی سیدھ میں جو جاتا ہے تو وہ کھائی میں گرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے، جمہوریت پر شب خون مارنے کے حوالے سے بات کی جا سکتی ہے لیکن ہم کو اپنے اداروں پر دو سو فیصد یقین ہونا چاہیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ فاٹا میں امن لانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، بلوچستان کے ایشو پر بھی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کی بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن ناک کی سیدھ میں جو جاتا ہے تو وہ کھائی میں گرتا ہے، عمران خان کا یوٹرن لینے کی بات کا مطلب راستے میں رکاوٹ آنے پر اپنی سمت کو تبدیل کرنا ہے، یوٹرن تب ہوگا جب عمران خان اپنی احتساب کی بات سے پھر جائیں گے۔
ا


خبر کا کوڈ: 762239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762239/یوٹرن-لینے-کا-مطلب-راستے-میں-رکاوٹ-آنے-پر-اپنی-سمت-کو-تبدیل-کرنا-ہے-علی-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org