QR CodeQR Code

جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق 2 روزہ اجلاس جاری

22 Nov 2018 22:53

صوبائی کابینہ نے محکمہ ماحولیات میں 100 ملین روپے کے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے۔ فنڈ کے قیام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کیلئے ڈونرز کی معاونت کا حصول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 100 روزہ کارکردگی سمیت اہم معاملات پر 2  روزہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے 35 نکات شامل کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں مختلف اہم امور پر ڈرافٹ بل بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان ٹریول ایجنسیز رولز 2018ء کی منظوری دے دی، جس کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ ماحولیات میں 100 ملین روپے کے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ فنڈ کے قیام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے لئے ڈونرز کی معاونت کا حصول ہے۔ فنڈز کا قیام بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 762741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762741/جام-کمال-کی-زیرصدارت-صوبائی-کابینہ-100-روزہ-کارکردگی-سے-متعلق-2-اجلاس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org