QR CodeQR Code

پشاور سے اغواء ہونیوالے لاہور کے کارخانہ دار کو اسکے ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا

23 Nov 2018 15:17

پولیس کے مطابق وارث محمود اور ملک طارق کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا، کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد اغواء کار کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور سے اغواء ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ 8 نومبر کو اغواء ہونے والے افراد کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے ایک کارروائی میں 8 نومبر کو پشاور سے اغواء ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق وارث محمود اور ملک طارق کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا، پولیس نے کارروائی میں 2 خواتین اور ایک مرد اغواء کار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانہ دار حیات آباد فیز سیون میں کسٹم کورٹ میں پیشی کیلئے آیا تھا کہ واپسی پر پیر زکوڑی پل کے قریب جرائم پیشہ افراد نے اسے اسلحے کی نوک پر اغواء کرلیا۔ پولیس کو مغوی کارخانہ دار کی گاڑی پیر زکوڑی پل سے ملی تھی۔


خبر کا کوڈ: 762805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762805/پشاور-سے-اغواء-ہونیوالے-لاہور-کے-کارخانہ-دار-کو-اسکے-ساتھی-سمیت-بازیاب-کرا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org