0
Friday 23 Nov 2018 15:17

پشاور سے اغواء ہونیوالے لاہور کے کارخانہ دار کو اسکے ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا

پشاور سے اغواء ہونیوالے لاہور کے کارخانہ دار کو اسکے ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور سے اغواء ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ 8 نومبر کو اغواء ہونے والے افراد کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے ایک کارروائی میں 8 نومبر کو پشاور سے اغواء ہونے والے لاہور کے کارخانہ دار کو ساتھی سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق وارث محمود اور ملک طارق کو اتحاد کالونی میں ایک مکان میں رکھا گیا تھا، پولیس نے کارروائی میں 2 خواتین اور ایک مرد اغواء کار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانہ دار حیات آباد فیز سیون میں کسٹم کورٹ میں پیشی کیلئے آیا تھا کہ واپسی پر پیر زکوڑی پل کے قریب جرائم پیشہ افراد نے اسے اسلحے کی نوک پر اغواء کرلیا۔ پولیس کو مغوی کارخانہ دار کی گاڑی پیر زکوڑی پل سے ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 762805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش