QR CodeQR Code

سوات، مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی

26 Nov 2018 12:17

دھماکے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں مکان باغ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے بچی اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 763262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763262/سوات-مکان-میں-گیس-لیکج-سے-دھماکہ-5-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org