0
Monday 26 Nov 2018 12:17

سوات، مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی

سوات، مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ، 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات میں مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں مکان باغ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے بچی اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 763262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش