QR CodeQR Code

کشمیریوں کی پاکستان سے رشتے کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، راجہ ظفرالحق

29 Nov 2018 10:26

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام انڈیا کے زیرانتظام خوش ہیں تو انہیں 10 دنوں کے لئے مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان سے رشتے کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام انڈیا کے زیرانتظام خوش ہیں تو انہیں 10 دنوں کے لئے مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے وہ ایک دن بھی حالات کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے، غیور کشمیریوں کی ہمت ہے کہ 70 سالوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار زاہد عباسی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 763856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763856/کشمیریوں-کی-پاکستان-سے-رشتے-بنیاد-کلمہ-طیبہ-ہے-راجہ-ظفرالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org