QR CodeQR Code

دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کرائے پر کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے، سعید غنی

2 Dec 2018 03:41

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ مشرف دور میں سندھ پر راج کرنے والی ایم کیو ایم نے صوبے کو تباہ کردیا تھا، اٹھارویں آئینی ترمیم پر نظرثانی کی بات کرکے ایم کیو ایم کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، مردم شماری کے نتائج پر چپ سادھ کر ایم کیو ایم نے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ ایم کیو ایم کرائے پر کسی کے لئے بھی دستیاب رہتی ہے، دیہی و شہری کے نام پر ایم کیو ایم نسل پرستی کو بھڑکا رہی ہے، کراچی پیکج کے نام ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہے وہ کراچی پیکج؟۔ سعید غنی نے کہا کہ مشرف دور میں سندھ پر راج کرنے والی ایم کیو ایم نے صوبے کو تباہ کردیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے کیماڑی سے کشمور تک سندھ کی تعمیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر نظرثانی کی بات کرکے ایم کیو ایم کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، مردم شماری کے نتائج پر چپ سادھ کر ایم کیو ایم نے کراچی دشمنی کا ثبوت دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں جن سرکاری اسامیوں کا باقاعدہ اعلان تک نہیں ہوا، ان میں گھپلے کہاں سے آگئے۔


خبر کا کوڈ: 764389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764389/دنیا-جانتی-ہے-کہ-ایم-کیو-کرائے-پر-کسی-کے-لئے-بھی-دستیاب-رہتی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org