QR CodeQR Code

امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات

2 Dec 2018 06:58

خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات بیونس آئرس میں ڈنر پر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کے صدور کے درمیان بیونس آئرس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ڈنر پر ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں تجارتی تنازع ختم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہم تنازع ختم کرنے اور کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو امریکا اور چین کے لیے اچھا ہو گا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ملکوں پر تنازعہ کا حل تلاش کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف دو طرفہ تعاون سے ہی امن و خوش حالی بھی ممکن ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 764392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764392/امریکا-اور-چین-کے-صدور-درمیان-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org