QR CodeQR Code

عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں ذبح کردیا

2 Dec 2018 21:50

سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ ملزمان کے ہاں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 764495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764495/عامل-کے-کہنے-پر-سنگ-دل-والدین-نے-اپنی-معصوم-بچی-کو-اپنے-ہاتھوں-ذبح-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org