QR CodeQR Code

باقی صوبوں میں بھی خیبر پختونخوا جیسی اصلاحات نافذ کرینگے، پرویز خٹک

3 Dec 2018 16:16

نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ معلوم نہیں کرپٹ سیاستدان احتساب کا نام سنتے ہی کیوں ڈرنے لگتے ہیں، اگر یہ اتنے صاف ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں ریکارڈ اصلاحات کئے وہی اصلاحات اب پنجاب، بلوچستان اور وفاق میں بھی کریں گے۔ نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملکی دولت لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ کرپٹ سیاستدان احتساب کا نام سنتے ہی کیوں ڈرنے لگتے ہیں، اگر یہ اتنے صاف ہیں تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔


خبر کا کوڈ: 764633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764633/باقی-صوبوں-میں-بھی-خیبر-پختونخوا-جیسی-اصلاحات-نافذ-کرینگے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org