QR CodeQR Code

چارسدہ، سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

4 Dec 2018 15:02

پولیس کے مطابق ملزم ارشد جمال کو گذشتہ شب اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد جمال مقتول صحافی احسان شیرپاؤ کا چچازاد بھائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس نے سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چارسدہ کے سینئر صحافی احسان شیرپاؤ کے قتل میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد جمال کو گذشتہ شب اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ارشد جمال مقتول صحافی احسان شیرپاؤ کا چچازاد بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 30 اکتوبر کو گھریلو تنازع پر اپنی ماں، بھابی، بھتیجے اور احسان شیرپاؤ کو قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 764825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764825/چارسدہ-سینئر-صحافی-احسان-شیرپاؤ-کے-قتل-میں-ملوث-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org