QR CodeQR Code

بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا امکان

4 Dec 2018 22:11

میڈیا رپورٹس کیمطابق وزیراعلٰی بلوچستان 7 یا 8 دسمبر کو واپس پاکستان آئینگے۔ انکی واپسی پر مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکمے تبدیل کئے جانیکا امکان ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل کسی وزیر کو ہٹایا گیا تو اسکی جگہ نئے وزیر کو شامل کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی بیرون ملک سے واپسی پر بلوچستان کی مخلوط صوبائی کابینہ میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان و بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان جو ان دنوں بیرون ملک کے دورے پر ہیں، توقع ہے کہ 7 یا 8 دسمبر کو واپس پاکستان آئیں گے۔ ان کی واپسی پر مخلوط حکومت میں شامل بعض صوبائی وزراء اور مشیروں کے محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل کسی وزیر کو ہٹایا گیا تو اسکی جگہ نئے وزیر کو شامل کیا جائے گا۔

 


خبر کا کوڈ: 764893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764893/بلوچستان-کی-صوبائی-کابینہ-میں-رد-بدل-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org