QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا فون، پولیو کے خاتمے پر مبارکباد

5 Dec 2018 13:34

ٹیلی فون پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا اور الیکشن جیتنے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 764989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/764989/وزیراعظم-عمران-خان-کو-بل-گیٹس-کا-فون-پولیو-کے-خاتمے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org