0
Wednesday 5 Dec 2018 13:34

وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا فون، پولیو کے خاتمے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا فون، پولیو کے خاتمے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا اور الیکشن جیتنے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 764989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش