QR CodeQR Code

افغانستان میں پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار اور 3 شہری جاں بحق، 6 حملہ آور ہلاک

5 Dec 2018 19:35

صوبہ ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 جنگجو بھی مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 6 جنگجو بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 جنگجو بھی مارے گئے۔ پوليس ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے میڈیا کو بتايا کہ درجن سے زائد طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ زخمی طالبان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 765057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765057/افغانستان-میں-پولیس-چوکی-پر-حملے-اہلکار-اور-3-شہری-جاں-بحق-6-حملہ-آور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org