QR CodeQR Code

شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

6 Dec 2018 11:16

عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شہباز شریف کو دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب اس سے قبل 64 روز کا ریمانڈ لے چکی تھی اور مزید 15 دن کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف کو آج نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شہباز شریف کو دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب اس سے قبل 64 روز کا ریمانڈ لے چکی تھی اور مزید 15 دن کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تفتیش باقی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 64 روز میں کیا پراگرس ہے جس پر نیب کے پراسیکیوٹر عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
 


خبر کا کوڈ: 765155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765155/شہباز-شریف-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھجوا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org