0
Thursday 6 Dec 2018 11:16

شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف کو آج نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شہباز شریف کو دوبارہ 13 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب اس سے قبل 64 روز کا ریمانڈ لے چکی تھی اور مزید 15 دن کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تفتیش باقی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 64 روز میں کیا پراگرس ہے جس پر نیب کے پراسیکیوٹر عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 765155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش