QR CodeQR Code

نواز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، صدر کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر تعزیت

3 Jun 2011 03:29

اسلام ٹائمز:صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے وفد نے ملاقات کی اور بزرگ سیاستدان اور صدر کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر صدر مملکت سے تعزیت کی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ان کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگ(ن) کے وفد نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں راجہ محمد ظفرالحق، مخدوم جاوید ہاشمی، محمد اسحق ڈار، خواجہ محمد آصف، اقبال ظفر جھگڑا، جسٹس(ر) سید غوث علی شاہ، سردار یعقوب ناصر، چوہدری شریف، شکیل احمد اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر تجارت مخدوم امین فہیم، وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین، سینیٹر بابر اعوان، سینیٹر میاں رضا ربانی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، امتیاز صفدر وڑائچ اور صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 76530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76530/نواز-شریف-کی-صدر-زرداری-سے-ملاقات-کے-والد-حاکم-علی-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org