0
Friday 3 Jun 2011 03:29

نواز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، صدر کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر تعزیت

نواز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، صدر کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ان کے والد حاکم علی زرداری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگ(ن) کے وفد نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد کے ارکان میں راجہ محمد ظفرالحق، مخدوم جاوید ہاشمی، محمد اسحق ڈار، خواجہ محمد آصف، اقبال ظفر جھگڑا، جسٹس(ر) سید غوث علی شاہ، سردار یعقوب ناصر، چوہدری شریف، شکیل احمد اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر تجارت مخدوم امین فہیم، وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین، سینیٹر بابر اعوان، سینیٹر میاں رضا ربانی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، امتیاز صفدر وڑائچ اور صدر کے ترجمان فرحت اﷲ بابر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 76530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش