QR CodeQR Code

افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں، ملیحہ لودھی

7 Dec 2018 13:19

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے خط کےجواب میں وزیراعظم پاکستان نے مذاکرات کے عمل میں مدد دینے کی بات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ افغانستان کا حل فوجی مہم جوئی میں نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کےجواب میں وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کے عمل میں مدد دینے کی بات کی ہے۔ ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے قطر میں طالبان سے بات چیت خوش آئند پیش رفت ہے، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 765348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765348/افغانستان-کا-حل-فوجی-مہم-جوئی-میں-نہیں-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org