QR CodeQR Code

لوئر دیر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

8 Dec 2018 21:45

ڈسٹرکٹ پولیس افسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ضلع کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپ مالکان کو کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں کم سن موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول پمپ پر جانے والوں کو بھی پیٹرول نہیں ملے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر لوئر دیر عارف شہباز وزیر نے ضلع کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دیا جائے، اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 765622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765622/لوئر-دیر-میں-بغیر-ہیلمٹ-موٹرسائیکل-سواروں-کو-پیٹرول-دینے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org