QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر قرار دینے کا فیصلہ

10 Dec 2018 13:23

وزیراعظم عمران خان کیجانب سے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نوازالدین نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کا سروے کیا جاچکا ہے اور ہم حکومتی احکام کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں پڑے قدیمی اور تاریخی نوادارت کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے احکام ملنے کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ انٹری کیلئے باقاعدہ ٹکٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نوازالدین نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کا سروے کیا جاچکا ہے اور ہم حکومتی احکام کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 765877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/765877/گورنر-ہاؤس-پشاور-کو-عجائب-گھر-قرار-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org