0
Monday 10 Dec 2018 13:23

گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر قرار دینے کا فیصلہ

گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر قرار دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کیلئے محکمہ آثار قدیمہ نے سروے مکمل کرلیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں پڑے قدیمی اور تاریخی نوادارت کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے احکام ملنے کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ انٹری کیلئے باقاعدہ ٹکٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نوازالدین نے بتایا کہ گورنر ہاؤس کا سروے کیا جاچکا ہے اور ہم حکومتی احکام کے منتظر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 765877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش