QR CodeQR Code

کابینہ کی اندرونی کہانی، وزیراعظم کا مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانیکا فیصلہ

11 Dec 2018 01:49

وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کیجانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزراء نے خوب تالیاں بجائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی، اس پر وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزراء نے خوب تالیاں بجائیں۔


خبر کا کوڈ: 766000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766000/کابینہ-کی-اندرونی-کہانی-وزیراعظم-کا-مراد-سعید-کو-وفاقی-وزیر-بنانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org