0
Tuesday 11 Dec 2018 01:49

کابینہ کی اندرونی کہانی، وزیراعظم کا مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانیکا فیصلہ

کابینہ کی اندرونی کہانی، وزیراعظم کا مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی، اس پر وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزراء نے خوب تالیاں بجائیں۔
خبر کا کوڈ : 766000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش