QR CodeQR Code

سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت کیلئے بسیں نہ چلانے کا اعلان

11 Dec 2018 21:50

صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوں گی، عوام بدھ کو سفر کے لئے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد نے گیس کی بندش کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لئے بسیں نہ چلانے کا اعلان کردیا۔ صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ارشاد بخاری نے کہا کہ گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوں گی۔ صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ عوام بدھ کو سفر کے لئے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی سے گیس کا نظام نہیں سنبھل رہا۔ خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور بجلی پیدا کرنے والی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766186/سندھ-ٹرانسپورٹ-اتحاد-کا-غیر-معینہ-مدت-کیلئے-بسیں-نہ-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org