0
Tuesday 11 Dec 2018 21:50

سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت کیلئے بسیں نہ چلانے کا اعلان

سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد کا غیر معینہ مدت کیلئے بسیں نہ چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد نے گیس کی بندش کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لئے بسیں نہ چلانے کا اعلان کردیا۔ صدر سندھ ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل 90 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ارشاد بخاری نے کہا کہ گیس بندش کے سبب بسیں بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوں گی۔ صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ عوام بدھ کو سفر کے لئے متبادل ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی سے گیس کا نظام نہیں سنبھل رہا۔ خیال رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور بجلی پیدا کرنے والی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش