QR CodeQR Code

پشاور، سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

12 Dec 2018 17:28

ایف آئی اے کے سائبر کرائم پشاور نے انکوئری مکمل ہونیکے بعد معاذ اللہ کو لوئر دیر سے گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد اقبال نامی شخص نے لوئر دیر کے رہائشی معاذاللہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی تھی کہ وہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے، وہ انہیں واٹس ایپ اور جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم پشاور نے انکوئری مکمل ہونے کے بعد معاذاللہ کو لوئر دیر سے گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 766327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766327/پشاور-سوشل-میڈیا-کے-ذریعے-بلیک-میل-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org