0
Wednesday 12 Dec 2018 17:28

پشاور، سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور، سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد اقبال نامی شخص نے لوئر دیر کے رہائشی معاذاللہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی تھی کہ وہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے، وہ انہیں واٹس ایپ اور جعلی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات بھیجتا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم پشاور نے انکوئری مکمل ہونے کے بعد معاذاللہ کو لوئر دیر سے گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش