QR CodeQR Code

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا بائیکاٹ، گلگت میں انسداد پولیو مہم بری طرح متاثر

13 Dec 2018 19:40

دوسری جانب محکمہ صحت نے نیشنل پروگرام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ابھی تک انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بائیکاٹ کے بعد انسداد پولیو مہم بری طرح متاثر ہوگئی، سینکڑوں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ گئے، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی، مطالبات منظور نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا، جس کے بعد محکمہ صحت نے متبادل انتظامات کر لئے، تاہم وہ کارگر ثابت نہ ہوسکے، گلگت کے درجنوں علاقوں میں پولیو مہم بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی اور سینکڑوں بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے، دوسری جانب محکمہ صحت نے نیشنل پروگرام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ابھی تک انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 766542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766542/لیڈی-ہیلتھ-ورکرز-کا-بائیکاٹ-گلگت-میں-انسداد-پولیو-مہم-بری-طرح-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org